• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین کو خلاف قانون 24 کروڑ دینے کا انکشاف

وفاقی سرکاری ملازمین کو خلاف قانون 24 کروڑ روپے کا اعزازیہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ان ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہوں کے برابر 3 اعزازیے دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئی پالیسی کی منظوری کے بغیر ملازمین کو اعزازیہ دیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 20 کے ملازمین کو 22 کروڑ 54 لاکھ روپے ادائیگی کی گئی جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے افسران کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید