پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ نصیبو لال معروف گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ ہو گئیں۔
دونوں گلوکاروں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نصیبو لال لندن میں مقامی کیفے میں موجود گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرپرائز دی رہی ہیں۔
ملاقات کے دوران نصیبو لال اپنے پسندیدہ گلوکار سے ملاقات کر کے رو پڑیں اور ان کی گائیکی کے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
انہوں نے خود کو عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی بڑی مداح قرار دیا اور کہا کہ ایسے نایاب ہیرے صدیوں میں اور نصیب والوں کے یہاں پیدا ہوتے ہیں۔
گلوکارہ کی بے لوث محبت کے جواب میں عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔
خیال رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال گزشتہ کچھ دنوں سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں موجود ہیں۔