کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کےشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری نے پاکستان کی 77 ویں جشن آزادی کی تقریب و پرچم کشائی کے موقع پراساتذہ، غیر تدریسی عمال اور طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،اس نعمت کی قدرکرنی چاہئے،یہ ملک ہمارے آباو اجداد کی شہادتوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی محبت ایمان کا حقیقی جز ہے پاکستان ہماری پہچان ہے،جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں غور و فکر کرنا ہوگا کہ آزادی کے تقاضے کیا ہوتے ہیں اور آزاد قوم کی حیثیت سے ہمارا کیا مقام ہونا چاہیے۔