اسکینڈیوین ملک سوئیڈن میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
سوئیڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اسٹاک ہوم میں ایک شخص میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص نے منکی پاکس ویرینٹ کے پھیلاؤ والے افریقی علاقے کا سفر کیا تھا۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایم پاکس ویرینٹ کلیڈ ون بی کا افریقی ممالک سے باہر یہ پہلا کیس ہے۔ ایم پاکس کلیڈ ون بی ویرینٹ کا پھیلاؤ کانگو میں ستمبر 2023 سے شروع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق منکی پاکس ویرینٹ پھیلاؤ کے بعد سے کانگو میں 548 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔