• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد سلیم بیگ کی حراست کی خبروں کے بعد ویڈیو منظر عام پر آگئی


جیو نیوز سمیت آج مختلف نیوز چینلز پر پنجاب کے سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کی حراست میں لیے جانے کی خبر نشر کی گئی۔

شاہد سلیم بیگ گھر پر اپنی فیملی کے ساتھ ہیں، خبر غلط معلومات کی بنیاد پر نشر کی گئی۔

شاہد سلیم بیگ کی حراست کی خبروں کے بعد ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ چائے کا کپ تھامے ٹی وی دیکھ رہے ہیں، شاہد سلیم بیگ بظاہر اپنے بچوں کے ساتھ اپنی ہی گرفتاری کی خبر دیکھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی بارے میں اپنے گھر پر چائے پیتے ہوئے جھوٹی خبر دیکھنا کیسا لگتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید