بنکاک (اے ایف پی) تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی سزا معاف کردی ، ان کے وکیل نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی بیٹی کے مملکت کی نئی وزیر اعظم بننے کے ایک دن بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ 75 سالہ ارب پتی تھاکسن ان ہزاروں افراد میں سے ایک ہیں جنہیں بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر معافی دی ہے۔تھاکسن کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت آٹھ سال کے لئے اس وقت جیل بھیج دیا گیا تھا جب وہ 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد تقریباً ایک سال قبل مملکت واپس آئے تھے۔لیکن بادشاہ نے ان کی سزا کو کم کرکے ایک سال تک کردیا اور بعد میں ان کی عمر اور خراب صحت کی وجہ سے انہیں پیرول پر رہا کر دیا گیا۔