• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سابق وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسینڈا آرڈرن ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کرینگی

سابق وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسینڈا آرڈرن—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسینڈا آرڈرن—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسینڈا آرڈن امریکا میں ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کریں گی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہےکہ شکاگو میں 4 روزہ ڈیموکریٹک کنونشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق آرڈرن تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ امریکی ڈیموکریٹ سے منسلک تھنک ٹینک اور ایڈوکیسی آرگنائزیشن سینٹر فار امریکن پروگریس ایکشن فنڈ کے زیرِ اہتمام پینل میں بھی شامل ہوں گی۔

شکاگو میں منعقد ہونے والی 4 روزہ تقریب میں کاملہ ہیرس کی بطور پارٹی صدارتی امیدوار نامزدگی کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 44 سالہ جیسینڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی 40 ویں وزیرِ اعظم تھیں جو اس منصب پر 2017ء سے 2023ء تک فائز رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید