• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شخص کو 2011ء میں سونامی کے دوران کھوئی بیوی کی تاحال تلاش

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

جاپان میں یاسو تاکاماتسو نامی ایک شخص اب تک 2011ءکی تباہ کن سونامی کے دوران کھو جانے والی بیوی یوکو کی تلاش میں ہے۔

 برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یاسو تاکاماتسو نے روایتی انداز میں اپنی بیوی کی آخری رسومات ادائیگی کی خواہش میں اس نے ایک رضاکار ماسایوشی تاکاہاشی کی مدد سے تیرنا سیکھا اور اپنی بیوی کی لاش کو ڈھونڈنے کے لیے فوکوشیما کے گندے پانی کو بھی کھنگال ڈالا۔

یاسو تاکاماتسو کو تلاش کرتے ہوئے اب تک صرف اپنی اہلیہ یوکو کا موبائل فون ہی مل سکا ہے جس سے یہ پتہ چلا کہ یوکو نے سونامی کے وقت اپنے شوہر کو دو میسج  بھیجے تھے جن میں سے ایک ڈیلیور ہوا جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے خیریت دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا ’کیا آپ ٹھیک ہیں، میں گھر جانا چاہتی ہوں‘ جبکہ دوسرا مسیج ڈیلیور نہیں ہو سکا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ سونامی بہت تباہ کن ہے‘۔

واضح رہے کہ جاپان میں2011ء میں سونامی کے دوران تقریباََ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں کے قریب افراد لاپتا بھی ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید