• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں قحط کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کا انکشاف

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں یمن کے کچھ حصوں میں قحط پھیلنے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

یو این کی رپورٹ کے مطابق یمن میں گزشتہ برس کے مقابلے شدید غذائی قلت کے شکار بچوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یمن میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ  4 اضلاع قحط کی لپیٹ میں ہیں۔

یو این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے آخر تک ساڑھے 18ہزار بچوں کا غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

یو این کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار حاملہ خواتین بھی غذائی قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید