دولہا کو شادی سے صرف ایک دن پہلے پتہ چلا کہ دلہن اُس سے عمر میں 25 سال بڑی ہے۔
جاپانی دولہا یوشیتا نے 40 سال کی عمر میں 65 سالہ’ اکی‘ کے ساتھ 11 سالہ دوستی کے بعد خوشی سے شادی کرلی۔
یوشیتا کی اکی سے پہلی ملاقات کے وقت عمر 29 سال تھی، دنوں ایک بار میں ملے، کچھ باتوں کے بعد دونوں کو احساس ہوا کہ ہم میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔
دراصل دونوں ہی ناکام شادیوں سے گزر چکے تھے، وہ اپنے بچوں کی اکیلے پرورش کررہے تھے، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو 11 سال تک جاری رہا۔
اکی کی عمر پہلی ملاقات کے وقت 54 برس تھی لیکن اُس نے یوشیتا کو 44 سال بتائی تاکہ وہ اُس سے خوفزدہ نہ ہوجائے۔
یوشیتا کو اس دوران کبھی یہ نہیں لگا کہ اکی اُس سے عمر میں 25 سال بڑی ہے، وہ کبھی عمر کا درست اندازہ نہیں لگا سکا اور خاتون نے بھی اس دوران اپنی اصل عمر مخفی رکھی۔
اکی خوش مزاج خاتون ہے، اُس کی جلد بھی اُس کا پتہ نہیں چل دے رہی تھی، وہ اصل عمر شادی سے ایک پہلے تک راز رکھنے میں کامیاب رہی۔
خاتون نے خود ہی شادی سے ایک پہلے اپنی اصل عمر بتانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اُسے احساس ہوگیا کہ سچ جب سامنے آئے گا تو یوشیتا کا غصہ شدید ہوگا۔
دلہن نے جب حقیقت بتائی تو دولہے نے جواب دیا کہ مجھے اصل عمر پر کوئی اعتراض نہیں، اس سے فرق بھی نہیں پڑتا، اگر مجھے پہلے بتادیں تو آپ کو اتنے عرصہ پریشانی میں گزرنا پڑتا۔
2020ء کے شروع میں جب دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی تھی ،اس دوران دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔