• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگا کو نشے میں ای بائیک چلانے پر تفتیش کیلئے طلب کرنے کا امکان

شوگا—فائل فوٹو
شوگا—فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر گلوکار مِن یونگی المعروف شوگا کو نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر پولیس مزید تفتیش کے لیے طلب کرے گی۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کورین پولیس نے شوگا کی تفتیش کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جو رواں ہفتے ہونے والی ہے۔

کورین گلوکار کو اس تفتیش کے دوران جنوبی کوریا کے سب پر لاگو ہونے والے معیاری پروٹوکول سے گزرنا ہو گا اسی لیے اُنہیں بھی ہفتے کے آخر میں یا رات کے اوقات میں تفتیش کے لیے طلب نہیں کیا جائے گا۔

مقامی پولیس اہلکار نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے شوگا کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

تحقیقات میں نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے چلانے کے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شوگا آج کل میوزک انڈسٹری سے دور جنوبی کوریا میں اپنی ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہیں اور اسی دوران 6 اگست کی رات کو پولیس نے اُنہیں اپنے گھر کے پاس نشے کی حالت میں ای بائیک چلاتے ہوئے پایا تو ان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کا لائسنس معطل کر دیا گیا۔

یہ معاملہ صرف جرمانہ عائد ہونے اور لائسنس معطلی پر ہی ختم نہیں ہوا بلکہ اس سے جُڑے مختلف متنازع پہلوؤں کی وجہ سے اس کی تفتیش اب بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید