• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں 10820 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے: اسٹیٹ بینک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاکہنا ہے کہ جولائی 2024ء میں 10820 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے، جن میں 16.1 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی 2024ء تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 598 رہی اور آر ڈی اے میں 8.416 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے۔

روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جولائی 2024ء تک 1.458 ارب ڈالرز واجب الادا ہیں، ان اکاؤنٹس سے 1.624 ارب ڈالرز نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تک آر ڈی اے میں جمع کرائے گئے 5.334 ارب ڈالرز مقامی سطح پر استعمال ہو چکے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید