• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے بلوں میں 23 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں، علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی(فائل فوٹو)۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی(فائل فوٹو)۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے پانی کے بلوں میں 23 فیصد اضافہ مسترد کر دیا۔ 

علی خورشیدی نے کہا کہ قبضہ میئر ٹیکسوں کی چکی میں پسے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے باز رہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا 4 دہائی قبل کا انڈر گراؤنڈ انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ 

علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی نہیں ہو رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ قبضہ میئر سندھ فنانس کمیشن سے مطالبے کے بجائے عوام پر شہری اداروں کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔ 

علی خورشیدی نے کہا کہ پانی کے بلوں میں اضافہ ہوا تو ایم کیو ایم اسمبلیوں سمیت ہر سطح پر احتجاج کریگی۔

قومی خبریں سے مزید