• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈیجیٹل و پلاسٹک کرنسی پر بحث چھڑ گئی

پارلیمان کے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینگ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں پر کام کر رہے ہیں، دیکھیں گے کہ پلاسٹک نوٹوں کی لائف کتنی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے آخر تک نئے نوٹوں کی مشق مکمل کرلیں گے، تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

اس پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر شاہزیب درانی نے کہا کہ ہم پلاسٹک کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں اور آپ پلاسٹک کرنسی لانا چاہتے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو پہلے ٹیسٹ کریں گے، اگر عوام نے قبول کیا تو جاری رکھیں گے۔

دوران اجلاس سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ کرپشن کی جڑ ہے، ملک میں جہاں بھی کرپشن ہے، وہاں یہ بڑا نوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ تکیوں کے نیچے اور تہہ خانوں میں ہوتے ہیں، اگر اس بڑے نوٹ کو ختم کردیں تو کرپشن کا سلسلہ رک سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جب 5 ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا تب اس کی ویلیو بہت زیادہ تھی۔

قومی خبریں سے مزید