• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کا الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اے این پی ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں ایمل ولی کو صدر اے این پی نامزد نہ کرنے پر عدالت جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی صدر منتخب ہوئے، لگتا ہے الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے۔

انجینئر احسان اللّٰہ خان نے یہ بھی کہا کہ اے این پی نے الیکشن کمیشن کو اپنی طرف سے تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کی تھیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں سے متعلق تازہ فہرست جاری کی تھی جس میں اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید