• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے لیسکو کا 26 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ، سرکاری اداروں کی فہرست جاری

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کردی گئی، پی آئی اے لیسکو کا 26 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، جنرل اسپتال لاہور 16کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ ٹی ایم او راوی ٹاؤن لاہور 14 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

لیسکو کا کہنا ہے کہ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور 13 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، میو اسپتال کا آئی وارڈ بھی 10 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ٹی ایم او سمن آباد ٹاؤن 9 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید