• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خدشات، پنجاب بھر میں 22 اگست سے تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا نفاذ 22 سے 24 اگست تک ہوگا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔ یہ اقدام دہشتگردی کے خدشات، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلیے  اٹھایا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حالیہ صورتحال میں کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ دفعہ 144 عوامی مفاد میں لگائی گئی ہے، دفعہ 144 کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید