• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5.76 روپے فی یونٹ اضافے کی خبر درست نہیں، کے الیکٹرک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصے پر چلنے والی 5.76 روپے فی یونٹ اضافے کی خبر درست نہیں ہے، ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ جبکہ اکتوبر میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ لاگو ہوگا۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق دو ماہ میں کیا جائے گا، مئی کے ایف سی اے کا اطلاق اکتوبر میں، جبکہ جون ایف سی اے کا اطلاق نومبر میں ہوگا۔

کےالیکٹرک ترجمان کا بتانا ہے کہ اکتوبر کے بلوں میں حتمی اضافہ 1.59 روپے فی یونٹ ہوگا، نومبر میں ایف سی اے 3 روپے 16 پیسے لاگو ہوگا۔ 

اس طرح اکتوبر کی نسبت ماہ نومبر میں حتمی اضافہ 58 پیسے فی یونٹ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید