• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم جمیل الزمان کا آرمی چیف سے سندھ میں فوج بھیجنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما مخدوم جمیل الزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں امن قائم کرنے کےلیے فوج کو بھیجا جائے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سازشیں کرنے والے پیپلز پارٹی میں اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ سندھ میں امن قائم کروائیں، صوبے میں قیام امن کےلیے فوج کو بھیجا جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے، سازشی اب سندھ میں سرگرم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے، تبدیلیاں لانے کےلیے ہم خیال لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید