• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق کیس: کےالیکٹرک سے جواب طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کی عدالت نے لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک سے 5 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

سینئر سول جج جنوبی نے سٹی کورٹ کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے شہری کی بیٹی کی کے الیکٹرک کے خلاف ہر جانے کے دعوے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کے الیکٹرک سے 5 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث والد کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی کو شہری کام سے واپس گھر جاتے ہوئے مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، سڑک پر جمع پانی میں بجلی کا تار گرا ہونے سے کرنٹ موجود تھا، کے الیکٹرک کی نااہلی سے 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل جاں بحق ہو گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف 3 کروڑ 92 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید