• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات کی سماعت، پی ٹی آئی وکلاء کو جیل میں جانے کی اجازت نہ ملی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

9 مئی مقدمات کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، وکلاء نے جج صاحب کو سماعت کے بعد بتایا کہ ہمیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ عدالت جیل انتظامیہ کے رویے پر تفصیلی آرڈر جاری کرے گی۔

فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں اہم پیشرفت یہ ہے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوئے، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے 164 کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

فیصل ملک نے کہا کہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ خوف و ہراس کی وجہ سے آج تک خاموش تھے، دونوں ملزمان نے کسی مجسٹریٹ یا عدالت میں 164 کا بیان نہیں دیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دو اعترافی بیانات سے انحراف کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز پر بھی فرق پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید