• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کا کیس مختلف طریقے سے پروسیڈ کرونگا: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں اس کیس کو مختلف طریقے سے پروسیڈ کروں گا۔ 

اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایگزیکٹیو نہیں جوڈیشل سائیڈ پر ہوں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل نے متعلقہ حکام سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ابھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں، میں کل کیس پر دلائل سنوں گا۔ 

بابر اعوان کی عدم دستیابی کے باعث آج دلائل نہ ہو سکے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بابر اعوان کو کل پیش ہوکر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید