• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو مسئلہ نہ ہوتا: امین الحق

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق— فائل فوٹو
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق— فائل فوٹو

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔

امین الحق نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید