• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں، اسلام آباد پولیس کا گرفتاری سے انکار


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئیں۔

اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری سے انکار کیا جب کہ شیر افضل مروت کے ایکس اکاؤنٹ سے اُن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔

شیرافضل مروت کی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق شیر افضل مروت نے ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی، ویڈیو میں شیر افضل مروت کی قمیض بھی پھٹی ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس پر قاتلانہ حملے کا الزام لگایا اور کہا جہاں میں رکا تھا وہاں پولیس نے مجھ پر حملہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید