• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کی امین گنڈاپور کی طرف سے 5، 5 ہزار روپے بانٹنے پر تنقید

امیر مقام : فوٹو فائل
امیر مقام : فوٹو فائل

وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے ورکرز میں پیسے بانٹنے پر تنقید کی ہے۔

وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پاس پی ٹی آئی ورکرز کو دینے کیلئے پیسے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہیں ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ 5، 5 ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کیلئے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے نہیں ہیں۔

 اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ اسلام آباد پر حملے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہیں کیا تو سیاست چھوڑ دیں گے، اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں، ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں۔

 امیر مقام نے کہا کہ اسلام آباد پر حملہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہوگی ،علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید