• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشورہ دونگا سی ایم کے پی صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں، گورنر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ جو کہہ رہے تھے کہ کسی کا باپ ہمیں ڈی چوک پر جلسے سے نہیں روک سکتا تو وہ سن لیں کہ آپ ہماری اجازت کے بغیر جلسہ نہیں کرسکتے مشورہ دونگا کہ سی ایم کے پی صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں اس سے پہلے کہ کوئی عدم اعتماد لے آئے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جلسے کے لیے بھرپور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا جلسے کے لئے لوکل ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو سہولت دی۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے ضلع میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہیں، دہشت گردوں کو اجازت ہے مگر سیاحوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فنڈز صرف ان اسکیموں کو ملیں گے جس میں کمیشن ہو۔

گورنر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار اور صوبے کی ترقی پر ہم ان کے ساتھ ہیں، سیاست نہیں کرنا چاہتے یہ اپنا کیس تیار کریں مرکز سے وسائل اور حقوق کے لئے ان کا ساتھ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کی شکایت کی تو ان کو ہٹا دیا اور اسمبلی کا اجلاس بھی اس لیے ملتوی کیا کہ شکیل خان نہ بولیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ اور اسد قیصر میں طے پایا تھا کہ اسلام آباد ہر حال میں جانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید