• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں صبح 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے  پارٹی رہنماؤں کی غیر معمولی ملاقات پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج صبح ملاقات معمول سے ہٹ کر ہوئی ہے، 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ ہو سکتا ہے انھوں نے انتظامیہ کے سامنے ملاقات کی بات رکھی ہو، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جیل میں ملاقات نہیں ہوسکتی، جیل انتظامیہ سے متعلق ان کا سارا پروپیگنڈا زمین پر ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے، پی ٹی آئی میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈاپور جو کچھ کرتے ہیں کسی کی اجازت سے کرتے ہیں۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ جمہوریت میں اپنے معاملات حل کروانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، اگر یہ سیاسی جماعت ہے تو 9 مئی واقعات پر ان کو معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات پر بات ہوئی، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات دوبارہ آئندہ ہفتے ہوگی، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات اکثر و بیشتر حل ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ معاملات پر پیش رفت کیلئے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی آفر ہر وقت موجود ہے، پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق آج بات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید