• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کا موجودہ اسٹرکچر معیشت کیلئے سب سے بڑا زہر قاتل ہے، عشرت العباد

عشرت العباد: فوٹو فائل
عشرت العباد: فوٹو فائل

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کا موجودہ اسٹرکچر پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑا زہر قاتل ہے، ان کا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔

ملک میں بجلی بحران پر سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز سے مشاورت کی، ڈاکٹر عشرت العباد نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے سخت احتساب کا مطالبہ کیا۔

 ڈاکٹر عشرت العباد نے آئی پی پیز کا معاملہ اٹھانے پر گوہر اعجاز کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے  اتفاق کیا کہ توانائی کے بحران نے عوامی بے چینی کو جنم دیا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آئی پی پیز کا ریکارڈ پبلک کیا جائے، کاروبار کی آڑ میں چند خاندانوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ توانائی بحران پر عوامی بےچینی کو نہ سمجھا گیا تو ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے، بجلی سستی کی جائے، صرف اس بجلی کا بل لیا جائے جو صارف استعمال کرے۔

قومی خبریں سے مزید