• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 32 افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 32 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

طیب خان کو ڈپٹی سیکریٹری چیف منسٹر آفس تعینات کردیا گیا ہے، صولت ثاقب ممبر چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم تعینات کردیے گئے۔ 

تقرری کے منتظر طارق محمود ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کردیے گئے جبکہ عدنان رشید کو ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن ڈپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آصف طفیل کو سیکریٹری پی اینڈ ڈی ساؤتھ پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

تقرری کے منتظر اظفر ضیا کو ڈی جی محکمہ اوقاف تعینات کردیا گیا.

سیکریٹری جنگلات وائلڈ لائف ساؤتھ پنجاب سرفراز حسین خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ سیکریٹری جنگلات مدثر وحید ملک کو سیکریٹری جنگلات و وائلڈ لائف ساؤتھ پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید