• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں خان کی موجودگی میں بانی نے کہا جلسہ انہوں نے خود منسوخ کیا، قاضی انور

قاضی انور ایڈووکیٹ ۔ فوٹو: فائل
قاضی انور ایڈووکیٹ ۔ فوٹو: فائل

رکن پی ٹی آئی گڈ گورننس کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات ہوئی، سینیٹر ہمایوں خان کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جلسہ انہوں نے خود منسوخ کیا ہے۔

ایک بیان میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ منسوخی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جلسہ کہیں مذہبی جماعتوں کا احتجاج متاثر نہ کرے۔

رکن پی ٹی آئی گڈ گورننس کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو کل بلایا ہے، شکیل خان کے تمام ثبوت عاطف خان، جنید اکبر اور میڈیا کو دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مختلف محکموں کی رپورٹ دکھائی گئی ہے، رپورٹس پر بانی پی ٹی آئی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، کمیٹی کا سیکریٹریٹ ہوگا جس کو بھی کوئی شکایت ہوگی وہ یہاں کرسکے گا۔ احتساب صرف سی این ڈبلیو کے وزیر کا نہیں تھا، دوسرے محکموں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کرپشن نہ ہو، قانون کے مطابق حکومت چلائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید