وفاقی حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کیلئے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز فیسکو، آئیسکو اور گیپگو کی نجکاری کےلیے مالیاتی مشیروں کی تقرری کےلیے 16 ستمبر تک تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیروں کے تقرر کی درخواستیں مانگی گئی ہیں۔
ان کمپنیوں کی نجکاری کےلیے تکنیکی اور مالیاتی تجاویز 16 ستمبر 2024 تک طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تجربہ کار اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں انفرادی یا کنسورشیم کی شکل میں درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔