کراچی (آئی این پی) قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 دوحا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔