انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 70 پیسے ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 234 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 79 ہزار 28 پر آ گیا۔
اب تک ہوئے کاروبار کے دوران انڈیکس 79 ہزار 173 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔