• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی خورشیدی کے الزامات محض تنقید برائے میڈیا میں زندہ رہنا ہے: سعدیہ جاوید

ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید ـــ فائل فوٹو
ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید ـــ فائل فوٹو

ترجمان حکومتِ سندھ سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی خورشیدی کے بلدیاتی نظام کے متعلق الزامات محض تنقید برائے میڈیا میں زندہ رہنا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی ادارے زیادہ خود مختار ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بری شکست کو بھانپتے ہوئے ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کا سہارا لیا۔

اُنہوں نےسوال کیا کہ ایم کیوا یم نے 30 سال کراچی کو یرغمال بنائے رکھا اور لاشوں کے علاوہ شہر کو کیا دیا؟

ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور چائنہ کٹنگ ایم کیو ایم کی سیاست کے ٹریڈ مارک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن میں حکومت سندھ نے کراچی میں جتنے کام کروائے کسی نے نہیں کروائے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی میں عالمی معیار کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کا قیام بھی پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

اُنہوں نے علی خورشیدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی بھائی! کراچی والے اب آپ کے کسی جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید