• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس محفوظ نہیں، اس سے بدتر حالات کیا ہوسکتے ہیں؟ حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے استفسار کیا ہے کہ پولیس محفوظ نہیں تو اس سے بدترین حالات کیا ہوسکتے ہیں؟

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر راکٹ فائر کیے، سوال یہ ہے ڈاکوؤں کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے کہا کہ سود لعنت ہے اس کو ختم ہونا چاہیے، عوامی سطح پر پریشر ڈالیں گے پیچھے نہیں ہٹنا، 28 اگست کو ہڑتال میں تاجر بھی شریک ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ناجائز آئی پی پیز ختم ہوجائیں تو شہریوں کو بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بجلی بن رہی ہے، اس میں خیبر پختونخوا کا بڑا کردار ہے۔

قومی خبریں سے مزید