• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے چلتی ہوئی گاڑی پر راکٹ فائر کیے ، زخمی پولیس اہلکار کا بیان


رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا ہے۔

 زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے چلتی ہوئی گاڑی پر راکٹ فائر کیے، ڈاکو گنے کے کھیت میں گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے ہم نے کرالنگ کرتے ہوئے جان بچائی، گاڑی خراب نہیں تھی نہ ہی راستے میں رکی تھی۔

دوسری جانب رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، کچے کے علاقے ماچکے میں گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

 شہداء کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب عثمان انور اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔

پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بنے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نماز جنازہ کے بعد شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پہنچے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید