• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کا پارلیمنٹ سے مدد لینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے معاملے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ نے پارلیمنٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے صنعت و پیداوار سے رجوع کیا جائے گا، قائمہ کمیٹیوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹیوں سے درخواست کی جائے گی کہ معاملہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھایا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے سے ہزاروں ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔

ذرائع یو ایس سی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے کروڑوں پاکستانی سستی اشیائےضروریہ سے محروم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید