ریونیو موبلائزیشن کےلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ریفارمز ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ورکنگ گروپ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی کلیدی اصلاحات پر غور کرے گا، ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران ریفارمز ورکنگ گروپ میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے 10 افسران بھی ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام ممبران کو 24 اگست کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ورکنگ گروپ کا اجلاس 27 اگست تک جاری رہے گا۔