• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی مالیاتی فرق، پاکستان کی سعودی عرب سے اضافی فنڈنگ کی درخواست

اسلام آباد (مہتاب حیدر) 2 سے 3 ارب ڈالرز کے بیرونی مالیاتی فرق کی وجہ سے پاکستان نے سعودی عرب سے اضافی ڈپازٹس کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے لیے متحدہ عرب امارات میں قائم کمرشل بینکوں سے رابطہ کیا ہے۔ رواں مالی سال کے لئے 2 سے 3 ارب ڈالرز کے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈنگ ​​کی تلاش کے علاوہ پاکستان رواں مالی سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پڑے ہوئے 12 ارب ڈالرز ڈپازٹس پر رول اوور حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے ساتھ بھی مصروف ہے۔ مزید برآں آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کےلئے 2 سے 3 ارب ڈالرز کی اضافی فنڈنگ ​​کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کی فنڈنگ ​​میں اضافہ کے طور پر اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے قرضوں کا دوبارہ آغاز اسلام آباد کو رواں مالی سال کے لئے 2 سے 3 ارب ڈالرز تک کے مالیاتی فرق کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے حال ہی میں بیرونی مالیات فرق کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو کم کرنے کے لیے دانستہ کوششیں کی تھیں اور انہوں نے وزارت خزانہ کے کاندھوں پر ہی ذمہ داری ڈال دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید