1۔ وہ کون سا بینک ہےجہاں سے پیسے نہیں ملتے؟
2۔ ان میں سے کون سا جملہ درست ہے، 1۔ پینگوئن اُڑتا ہے۔2۔پینگوئن اُڑتی ہے۔
3۔ وہ کیا چیز ہے جس کی ایک آنکھ ہے لیکن اُسے دکھائی نہیں دیتا؟
4۔ ہر موسم میں ہر فصل میں
رہتا ہے ایک شکل میں
کوئی اُبالے کوئی پکائے
جیسے جس کا دل کرے کھائے
5۔ ہری دیواریں لال مکان
اندر بیٹھیں کالے مہمان
ذہن آزمائیں جواب بتائیں کے جوابات:
1۔ بلڈ بینک 2۔پینگوئن نہ اُڑتا ہے اور نہ اُڑتی ہے 3۔سوئی 4۔الو 5۔تربوز