• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ میں برساتی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانیوالے ایکسیویٹر آپریٹر کیلئے نقد انعام

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

قلعہ عبداللّٰہ میں برساتی ریلے میں پھنسی فیملی کو بچانے پر ایکسیویٹر آپریٹر کو نقد انعام سے نواز دیا گیا ہے۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے ایکسیویٹر آپریٹر محب اللّٰہ کو 5 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا ہے۔

محب اللّٰہ نے توبہ اچکزئی میں سیلابی ریلے میں پھنسی کار سے ایک خاندان کے 5 افراد کو بحفاظت نکالا تھا۔

ایکسیویٹر آپریٹر محب اللّٰہ کے ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

محب اللّٰہ کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شپ بھی دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ کے لیے نقد رقم کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید