• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے تو ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا، نسیم شاہ

شاید گرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا، نسیم شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا
شاید گرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا، نسیم شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے تو ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا۔

راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پچ بنانے کی پوری کوشش کی ہوگی، شاید گرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہوں، ردھم میں آنے کےلیے وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ویسی پرفارمنس نہیں دی جو امید کی جا رہی تھی۔ ہم نے سوچا تھا کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملے گی۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ چار فاسٹ بولرز کے ساتھ جانے کا مطلب فاسٹ بولرز سے ٹیسٹ میچ جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچ پر گھانس ہے، مشکل ہے اسپنرز کو مدد ملے۔ پچ کے اطراف میں گھانس تھی، ریورس سوئنگ کرنا ایسی کنڈیشنز میں مشکل ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اچھی فیلڈنگ کرنے کی کوشش کی، فیلڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید