• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی قانون سازی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدھ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی قانون سازی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

 کہا جا رہا ہے کہ اس ممکنہ قانون سازی پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لینے کےلیے انھیں کھانے پر مدعو کیا تھا۔ آج صدر مملکت آصف علی زرداری خود سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گذشتہ روز بیان دیا تھا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی پلاننگ کی جارہی ہے۔

مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا نہ کسی نے ایکسٹینشن مانگی، نہ دی جارہی ہے، پر بعض ججز ایسے ہیں کہ ایکسٹینشن دی جائے تو کوئی برائی بھی نہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اراکینِ پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید