• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ سے متعلق ترمیم زیرِغور نہیں، قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، عطا تارڑ


وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل
وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کے دوران کوئی آئینی ترمیم نہیں لائی جا سکتی، عدلیہ سے متعلق کوئی ترمیم بھی زیرِ غور نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، چند ماہ پہلے ججوں کی مدت میں توسیع کی بحث ہوئی لیکن اس وقت ایجنڈے میں نہیں، لیجسلیٹیو کمیٹی میں بھی عدلیہ سے متعلق ترمیم پر بات نہیں ہوئی، جو قیاس آرائیاں ہیں اس میں حقیقت نہیں، صدر نے اسمبلی کا معمول کا اجلاس بلایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اگلے ہفتے جوائنٹ سیشن بلانے کا تھوڑا بہت امکان ہے، اگر متفقہ اجلاس بلایا گیا تو کچھ التواء کے شکار بل پر غور ہو سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا ابھی سے نوٹیفکیشن کر دیا جائے، چیف جسٹس کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر وزارت قانون مناسب وقت پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی، چیف جسٹس کی سینیارٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست رابطہ نہیں ہوا، حکومت نے علی امین گنڈاپور سے گزارش کی تھی، انھوں نے آگے پیغام پہنچایا۔

قومی خبریں سے مزید