• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیا


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار اُس وقت ہکا بکا رہ گئے جب کراچی میں اُن کے خطاب کے دوران ’جئے متحدہ‘ کے بجائے ایک متنازع نعرہ لگ گیا۔

جس پر فاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے، باہر نہ جائے۔ مگر بات نکلی تو نکل کر میڈیا تک آگئی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں شجر کاری مہم کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے  کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید اسپتال کو بہترین اسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید اسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔

قومی خبریں سے مزید