• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ٹیچر و پرنسپل گرفتار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بھارتی اسکولوں میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے، بدلاپور میں نرسری کلاس کی بچیوں کے بعد پونے کے ایک اسکول میں بھی طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پونے کے شہر پمپری چینچواڈ میں پولیس نے ایک اسکول میں چھوٹی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پی ٹی ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک 12 سالہ بچی کے والد کی جانب سے  نگڈی پولیس اسٹیشن میں 56 سالہ پی ٹی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی گئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر جیل جا چکا ہے، جیل سے رہائی پانے کے بعد اسکول نے دوبارہ ٹیچر کو اپنے پاس ملازمت پر رکھ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پونے کے ایک پرائیویٹ اسکول میں 12 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی ٹیچر سمیت 7 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 2 سال سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کررہا تھا، اس نے فزیکل ایجوکیشن کی کلاسز میں کئی مرتبہ طالبہ کو نامناسب انداز میں چھوا اور اکثر لیڈیز ٹوائلٹ کے باہر کھڑے ہوکر اس کا انتظار کرتا تھا۔

ملزم نے کئی مرتبہ طالبہ کو دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار افراد میں اسکول کے پرنسپل سمیت کچھ ٹرسٹی اور بورڈ کے اراکین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید