جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کے شہر جدہ میں نمائش میں پاکستان کی متعدد کمپنیوں نے بھی شرکت کی اور بڑا ہی مثبت ریسپانس ملا ہے۔ اس نمائش میں شرکت سے امکان پیدا ہو گیا ہے کہ مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کے بے پناہ امکانات میں ان کمپنیوں کو بزنس مل سکتا ہے۔جدہ میں منعقدہ نمائش میں پاکستان اور دنیا کے دوسرے ملکوں کی بہت سی کمپنیاں شریک ہوئیں۔ ان تمام کمپنیوں نے اپنی اپنی سیاحتی شعبے کے لیے مصنوعات اور خدمات کے لیے اسٹال لگائے تھے۔پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق جو مصنوعات بطور خاص رکھی گئی تھیں ان میں ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی بیڈ شیٹس ، تولیے،گھرں اور کمروں میں استعمال کی دیگر اشیا شامل تھیں۔ سعودی عرب میں سیاحتی فروغ کے نتیجے میں ہوٹل انڈسٹریشز کے غیر معمولی ترقی پانے کا موقع ہے۔