کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کے مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو کے باعث 1800مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی خبررساںادارے کا بتانا ہے کہ ایویئن انفلوئنزا H5N1 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔خیال رہے کہ برڈ فلو کی H5N1قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔برڈ فلو کا پھیلا حکومتوں اور پولٹری انڈسٹری کیلئے تشویش کا باعث ہے۔