کوئٹہ(پ ر)جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبد الغنی ساسولی حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالرزاق لانگو پروفیسر حسین احمد شیرانی مولانا محمد اقبال عثمانی حافظ منصور احمد مینگل اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے پشین بم دھماکے کی مذمت اوربے گناہ لوگوں کی شہادت پر افسوس کا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کو قائم رکھنا حکومت کا فرض ہےاس حوالے سے غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے رہنماؤںنے کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ائیرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران شہری کا قتل سوالیہ نشان ہے جگہ جگہ پولیس ناکے ہونے کے باوجود جرائم میں اضافہ ہورہاہے انہوںنے شیرانی میں کمسن بچے کے وحشیانہ انداز میں قتل کی مذمت اورملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا۔