کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر افسران وملازمین انتہائی صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ریٹائرڈ ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں انہوں نے کئی دہائیوں تک ریجنل ٹیکس آفس میں انتہائی فرض شناسی سے فرائض انجام دیے یہ باتیں انہوں نے ٹیکس آفس میں ریٹائرڈ ہونے والےاسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد مینگل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالمالک درانی نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد مینگل نے دوران سروس شاندار خدمات سرانجام دی ایف بی آر افسران و ملازمین انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔